اورنگ آباد 6 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں جمعہ کو معمار ِ آئین اور بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 63 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔علاقے کے مختلف مقامات پر آج صبح سے ہی دلت طبقے کے لوگ اپنے اس عظیم لیڈر کو گلہائے عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔ اورنگ آباد میں تمام دلت تنظیموں، سیاسی تنظیموں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔