ڈاکٹر امبیڈکر کے 125 فیٹ بلند مجسمہ کی تنصیب کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا ملک میں سب سے بلند مجسمہ نصب کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ این ٹی آر گارڈن کے 10 ایکڑ علاقہ میں یہ مجسمہ تعمیر ہوگا ۔ 125 فیٹ طویل مجسمہ پر امکان ہے کہ 14 اپریل سے کام شروع کردیا جائیگا جو اتفاق سے امبیڈکر جینتی بھی ہے ۔ محکمہ عمارات و شوارع نے ایس سی کارپوریشن کی جانب سے اس پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے ٹنڈرس طلب کئے ہیں جس پر امکان ہے کہ 146 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے اور صرف تجربہ کار فرمس کو ہی مدعو کیا گیا ہے کہ وہ پراجیکٹ کی تکمیل کریں۔ بولیوں کا عمل امکان ہے کہ آئندہ چند یوم میں مکمل کرلیا جائیگا اور کوششیں کی جا رہی ہیں کہ امبیڈکر جینتی سے یہ کام شروع ہوجائے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کے مختلف حصوں کے ڈیزائین کو قطعیت دیدی گئی ہے اور یہ مجسمہ این ٹی آر گارڈن میں پہاڑی پر نصب کیا جائیگا ۔قطعی ڈیزائین کو وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی راما راو ‘ وزیر صحت ایٹالہ راجندر اور دوسروں نے گذشتہ سال ستمبر میں ہی جاری کیا تھا ۔