ورنگل۔12؍اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )شانتی سنگم ورنگل کے ایک وفد نے ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر شانتی سنگم کی قیادت میں ورنگل کے نئے پولیس کمشنر سن پریت سنگھ سے پولیس کمشنر آفس میں خیر سگالی ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی سی پی کرائم جناردھن نے اس وفد کا تعارف کروایا۔اس موقع پر ڈاکٹر انیس صدیقی نے پولیس کمشنر کو شانتی سنگم ورنگل کے سرگرمیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہرسال یوم آزادی کے موقع پرشہر کے تمام اسکولس اور کالجس میں تحریری ،تقریری اور پینٹنگ کے مقابلہ جات ہندی ،تلگو ،اردو اور انگریز ی منعقد کئے جاتے ہیں۔ان مقابلوں میں اول ،دوم اور سوم میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کیلئے شاندار تقریب میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے۔یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر اتی دھی یتیم خانہ اور ہائوز آف جوائے میں موجود جسمانی اور ذہنی ،بیمار افراد کے لئے چاول فراہم کئے جاتے ہیں۔مزید بر آں مذہبی تقریبات ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر منائی جاتی ہیں تاکہ مذہبی ہم آہنگی پیدا ہوسکے۔ شانتی سنگم کی جانب سے پولیس کمشنر کی تہنیت کی گئی اور گلدستہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر پولیس کمشنر نے شانتی سنگم کے سرگرمیوں کو کافی سراہا۔اس وفد میں فلپ لازرس وائی ایم سی اے سکریٹری ،پروفیسر مصطفی کاکتیہ یونیورسٹی ،سردار درشن سنگھ میناریٹی کمیشن ممبر اور نروتم سوری موجود تھے۔