Paytm
صارفین کو تفصیلات فراہم نہ کرنے کامشورہ ، دھوکہ بازوں کا نیا حربہ
حیدرآباد ۔ سائبر دھوکہ باز اب ڈاکٹرس اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ کووڈ ۔19 میں انتہائی اہم اس با اعتماد شعبہ کو اب سائبر دھوکہ بازوں سے خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ ان کی مصروفیت کو بہانہ بناکر سائبر دھوکہ باز انہیں ٹھگنے لگے ہیں۔ حالیہ دنوں سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں ایسے دو واقعات منظر عام پر آئے جہاں ایک اسٹاف نرس اور ایک خاتون ڈاکٹر کے
KYC
تفصیلات کے نام پر لاکھوں روپئے لوٹ لئے گئے ۔ سائبرآباد سائبر کرائم پولیس نے ان واقعات کے منظر عام پر آنے کے بعد عوام کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے اور عوام کو کسی بھی اجنبی مسیج اور ایسی اطلاعات کی فراہمی کے نام پر حاصل ہونے والے فون کالس اور ایس ایم ایس پر توجہ نہ دینے کی درخواست کی اور ساتھ ہی شہریوں سے درخواست کی کہ وہ بینک اکاؤنٹ اور آن لائن تبادلہ کیلئے علحدہ فون کا استعمال کریں اور عام بات چیت کیلئے علحدہ فون کا استعمال کریں ۔ سائبرآباد پولیس نے
Paytm
اکاؤنٹ ہولڈرس سے درخواست کی کہ وہ سیفٹی ٹپس پر اچھی طرح غور کرتے ہوئے عمل کریں ۔ پولیس نے عوام کو باور کیا کہ کوئی بھی کمپنی بالخصوص
Paytm
اپنے گاہک کو کبھی فون کال نہیں کرتے اور نہ ہی
KYC
تفصیلات کیلئے کبھی
SMS
کیا جاتا ہے ۔ پولیس نے کسی بھی قسم کے سائٹس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی درخواستوں کو مسترد کرنے کا مشورہ دیا اور اپنے بینک پہنچ کر انکوائری کرنے کی تاکید کی ۔ 10جولائی کو سائبر کرائم پولیس نے کانسٹبل ہاسپٹل میں کام کرنے والی ایک اسٹاف نرس کی شکایت حاصل کی جس میں خاتون کو پے ٹی ایم ویریفکیشن کے نام پر 1,69,87/- روپئے لوٹ لیا گیا ۔ اسٹاف نرس کو پہلے ایک کوٹک سپورٹ ایپ کا لنک روانہ کیا گیا جیسے ہی اس خاتون اسٹاف نرس نے ڈاؤن لوڈ کی اس کے اکاؤنٹ کی ساری تفصیلات سے آگہی کے بعد خاتون کے دو بینک کھاتوں سے بینک آف بروڈا سے 19,999/-اور ایکسیس بینک اکاؤنٹ سے 1,69,867/-روپئے لوٹ لئے گئے ۔ ان دھوکہ بازوں نے 8مرتبہ ان اکاؤنٹس سے رقم نکالی ۔ دوسرے واقعہ میں شکایت ایک خاتون ڈاکٹرس سے حاصل ہوئی ۔ 18جولائی کو ایک انجان شخص نے اس خاتون ڈاکٹر سے بات کی اور خود کو پے ٹی ایم کا ایکزیکٹیو ظاہر کیا ۔ خاتون جو اس وقت علاج میں مصروف تھی ، اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کو شیئر کیا جس کے بعد اس خاتون کے بینک اکاؤ۔ٹ سے 91,570/- روپئے غائب ہوگئے ۔ سائبر کرائم پولیس ان شکایتوں پر تحقیقات کررہی ہے ۔