ڈاکٹر اوصاف سعید کی کامیاب میعاد اختتام پذیر

   

ماسا اسپشلائزڈ کنٹسرکشن کمپنی کے زیراہتمام وداعی تقریب کا انعقاد
ریاض ( کے این واصف) میں آپ سے وداع ضرور لے رہا ہوں مگر آپ اس بات سے مطمن رہیں کہ آپ کا بھائی دلی میں ہے ۔ یہ بات ڈاکٹر اوصاف سعید نے کہی ۔ وہ ’’ ماسا اسپشلائیزڈ کنسٹرکشن کمپنی ‘‘ کی جانب سے اہتمام کردہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ ماسا مپنی نے اوصاف سعید کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کی جس کو کمپنی نے اوصاف سعید کی وداعی اور ان کی کامیاب ترین معیاد کے اختتام کا جشن کے طور پر منایا ۔ اوصاف سعید نے مزید کہا کہ وہ دلی میں وزارت خارجہ کے صدر دفتر میں سارے گلف ممالک کے خارجی اُمور کے انچار رہیں گے ۔ اس طرح وہ گلف این آر آئیز کے مسائل سے واقف رہیں گے اور حل کرنے میں ہر ممکن اقدام کریں گے ۔ اوصاف سعید نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں ہندوستانی باشندوں کا بڑا حصہ ہے ۔ اوصاف سعید نے یہ بھی کہا کہ انجنیئر ایم اے نعیم ایک قابل فخر ہندوستانی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے باوجود پچھلے تین سالوں میں ہند ۔ سعودی کے درمیان ہر سطح پر ترقی ہوئی ہے اور یہ دونوں ممالک کے قائدین وزیراعظم نریندر مودی اور پرنس محمد بن سلمان ولیعہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع کے تعاون اور دلچسپی کا نتیجہ ہے ۔ اس موقع پر ایک رنگا رنگ کلچرل پروگرام پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر رنگا رنگ کلچرل پروگرام پیش کیا گیا ۔ آخر میں ڈاکٹر نکہت نعیم اور انجنیئر ایم اے نعیم نے مسز فرح سعید اور ڈاکٹر اوصاف سعید کو تہنیت پیش کی اور انہیں ایک یادگاری مومنٹو پیش کیا ۔ مسز سحر نے نظامت کی ۔