اسمبلی کی قدیم عمارت میں کونسل کا اجلاس ہوگا، چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان
حیدرآباد ۔14۔ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ڈاکٹر ایم چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ جوبلی ہلز میں کیمپ آفس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے احاطہ میں واقع اضافی جگہ کو حکومت اپنی ضروریات کے لئے استعمال کرے گی۔ انسٹی ٹیوٹ کے تحت کئی عمارتیں ہیں جن میں بعض استعمال میں نہیں ہیں، جنہیں کیمپ آفس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چنا ریڈی انسٹی ٹیوٹ کی کھلی اراضی پر سی ایم کیمپ آفس قائم کیا جائے گا ۔ انہوں نے واضح کیاکہ انسٹی ٹیوٹ میں موجودہ عمارتوں کو کیمپ آفس کے طور پر استعمال کیا جائے گا اور کسی نئی عمارت کی تعمیر کی تجویز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی موجودہ عمارتوں کا بہتر طورپر استعمال کیا جائے گا ۔ بی آر ایس حکومت زرعی شعبہ کو 12 تا 14 گھنٹے برقی سربراہی میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ برقی کی صورتحال اور ریاست کی معاشی صورتحال کے بارے میں وائیٹ پیپر مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ رائے درگ سے ایر پورٹ تک میٹرو پراجکٹ عوام کیلئے سہولت بخش ہے۔ مزید نئی روٹ پر میٹرو ٹرین کے آغاز کا منصوبہ ہے۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ اسمبلی کی بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوگا جس میں اسمبلی کے ایجنڈہ کو قطعیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی قدیم عمارت میں قانون ساز کونسل کا اجلاس ہوگا جبکہ موجودہ عمارت میں اسمبلی اجلاس جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی طرز پر دونوں ایوان ایک دوسرے سے قریب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ پرگتی بھون اور موجودہ پرجا بھون میں دفاتر کو سرکاری اغراض کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ ر