ڈاکٹر این یادیا ، جے این ٹی یو کے رجسٹرار برقرار،ایگزیکٹیو کونسل جواہر لعل نہرو ٹکنالوجی یونیورسٹی کے اجلاس میں فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر این یادیا کو رجسٹرار جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کوکٹ پلی حیدرآباد کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ایگزیکٹیو کونسل جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کے منعقد اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ فی الوقت ریاست تلنگانہ میں جاری انتخابی عمل کے پیش نظر کسی نئے رجسٹرار کا تقرر کرنے سے گریز کرتے ہوئے ایگزیکٹیو کونسل جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد نے مسٹر این یادیا کو ہی آئندہ کچھ مدت کے لیے رجسٹرار جے ین ٹی یو حیدرآباد کے عہدے پر برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی ۔ کونسل کے منعقدہ اجلاس میں وائس چانسلر جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد پروفیسر وینو گوپال ریڈی نے ڈاکٹر یادیا کو ہی رجسٹرار یونیورسٹی کے عہدے پر برقرار رکھنے کی تجویز پیش کی ۔ جس کو ایگزیکٹیو کونسل جے این ٹی یو حیدرآباد کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظوری دی گئی ۔ جے ین ٹی یو حیدرآباد رجسٹرار کے عہدے پر فائز ہونے کے لیے کئی ایک پروفیسر اپنے انتخاب کی توقع رکھے ہوئے تھے ۔ لیکن ایگزیکٹیو کونسل جے ین ٹی یو حیدرآباد کے اجلاس میں ڈاکٹر یادیا کو ہی برقرار رکھنے کے کیے گئے فیصلہ پر اس عہدے پر تقرر کے لیے توقع رکھے ہوئے پروفیسرس میں نہ اظہار برہمی پائی جارہی ہے بلکہ مایوسی کا اظہار بھی پایا جارہا ہے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ عرصہ کے دوران ہی ڈاکٹر یادیا کی بحیثیت رجسٹرار جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کے عہدے پر تین سالہ میعاد مکمل ہوچکی تھی لیکن میعاد کے اختتام سے عین قبل مزید چھ ماہ کی توسیع دی گئی تھی اور اب ڈاکٹر یادیا کو رجسٹرار جے ین ٹی یو حیدرآباد برقرار رکھتے ہوئے میعاد کا تعین بھی نہیں کیا گیا ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر ین یادیا کے بحیثیت رجسٹرار جے ین ٹی یو حیدرآباد کی کارکردگی سے جہاں تک حکومت مطمئن ہے وہیں کالجوں کے انتظامیوں ، فیکلٹی وغیرہ رجسٹرار کی جانب سے کئے جانے والے سخت فیصلوں سے کافی حد تک ناراضگی پائی جاتی ہے ۔۔