ڈاکٹر ایوب مسلم مسائل پر آواز اُٹھانے کے الزام میں گرفتار : انصاری

   

Ferty9 Clinic

پرتاپ گڑھ : پیس پارٹی کے ذریعہ مسلسل عوامی خصوصی طور سے مسلم مسائل کو ترجیحی بنیاد پر اٹھانے کے سبب بی جے پی حکومت نے پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن کو عید الاضحیٰ کی قبل شام گرفتار کراکر یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ مسلمانوں کی بات کرنے والوں کی اب خیر نہی ہے ۔پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری سے پیس پارٹی کی مہیم رکنے والی نہیں ہے بلکہ مزید رفتار کے ساتھ اب آگے بڑھتی رہے گی ۔قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے کہا کہ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن مسلسل جب سے پارٹی وجود میں آئ ہے اسی وقت سے ملک کے مسلمانوں ، دلتوں و پسماندہ طبقے کے مسائل پر آواز اٹھا رہے ہیں ۔ادھر جب سے بی جے پی زیر اقتدار آئ ہے وہ روز بروز مسلمانوں کے سامنے ایک رخنہ پیدا کر رہی ۔حکومت کے کچھ وظیفہ خور سرکاری علماء بھی سرکار کی حمایت کر رہے ہیں ، پارٹی کے ذریعہ ایسے سرکاری علماوُں کی حقیقت کو ملت کے سامنے لانے کے لیئے ایک اردو اخبار میں گزشتہ روز اشتہار شائع کرایا گیا تھا ، جس میں ان مبینہ علماوُں کے ذریعہ گزشتہ ایک سو سال سے وقت وقت پر حکومت کی مسلم مخالف پالیسی پر حمایت کرنے کی بات کہی گئ ہے ۔