ظہیرآباد۔ 5؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ملک کے سابق نائب وزیر اعظم ڈاکٹر بابو جگجیوان راو کی یوم پیدائش کے موقع پرصدرنشین بلدیہ محمد یونس جہانگیر قریشی کونسلر بلدیہ محمد خواجہ میاں سابق نائب صدر نشین بلدیہ نے بلدیہ آفس میں ڈاکٹر بابو جگجیوان راو کی تصویر پر پھول مالا چڑھایا اور ان کی عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدرنشین بلدیہ محمد یونس جہانگیر قریشی کونسلر بلدیہ نے کہا کہ ڈاکٹر جگجیون راؤ کی یوم پیدائش تقریب کو سرکاری طور پر منایا جارہا ہے۔ اس مواقع پر بلدیہ عہدیداروں و دیگر موجود تھے۔