ڈاکٹر ثمرہ سلطانہ کو سماجی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں معروف فلمی اداکار اورسماجی کارکن سونو سود کے ہاتھوں اعزاز

   

نئی دہلی: جے پور کی مشہور سماجی کارکن اور امام ربانی سینئر سے کنڈری اسکول کی وائس چیرمین اور راجستھان خواتے ن کانگریس کی جنرل سکریٹری ڈاکٹر ثمرہ سلطانہ کو سماجی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں معروف فلمی اداکار اورسماجی کارکن سونو سود کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا ۔ یہ اعزاز ’وی دی وومین آف راجستھان‘ نامی تنظیم کی طرف سے دیا گیا۔ وی دی وومین آف راجستھان’ کے سیزن 3پروگرام میں اس موقع پر مختلف شعبہ حیات میں کام کرنے والے تقرے باً پچاس خواتین کو اعزاز سے نوازہ گیا۔ اس موقع پر متعدد افراد کے علاوہ حکومت راجستھان کے وزیر راجندر راٹھور، بھارت 24چینل کے سربراہ جگدیش چندر، ‘ وی دی وومین آف راجستھان’ کی دکشا گپتا موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجندر راٹھور نے کہا کہ عورتوں کو تمام شبعبہ حیات میں بڑھانے کا ے ہ اچھا قدم ہے ، اس طرح کے پروگراموں سے خواتین کو حوصلہ ملے گا اور وہ تمام شعبہ حیات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔