ونپرتی ۔سابق ریاستی وزیر و اے آئی سی سی سکریٹری ڈاکٹر جی چنا ریڈی کو کانگریس پارٹی نے قانون ساز کونسل حلقہ حیدرآباد، رنگا ریڈی،محبوب نگر سے امیدوار بنایا گیا ہے آج ونپرتی ضلع کانگریس پارٹی کی جانب سے ونپرتی آر ٹی سی بس اسٹانڈ میں گریجویٹ سے ملاقات کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال ڈاکٹر جی چنا ریڈی کے حق میں اولین ترجیح ووٹ دیتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب بنایں جی چنا ریڈی جی بہت سئنر قائد ہیں اور تلنگانہ تحریک میں سب سے پہلے کانگریس پارٹی اراکین اسمبلی سے تلنگانہ کے حق میں دستخطی مہم کرکے کانگریس ہائی کمانڈ کو پیش کیا اور تلنگانہ ریاست کے قیام میں اہم رول ادا کیا اور سیاست میں بے داغ لیڈر کے نام سے جانے جاتے ہیں اور بیروزگار، ملازمین، وظیفہ یابوں کی آواز بن کر کونسل میں گونج گی اس لیے بیروزگار، ملازمین، وظیفہ یاب، افراد سے اپیل ہے کہ جی چنا ریڈی جی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایں اس موقع پر پی سی سی سکریٹری سرینواس گوڑ، ترپتیا، شنکر نائیک، کرین کمار، ساتیش، محمد انیس، محمد بابا، شیکھر اور دیگر موجود تھے۔
