ڈاکٹر حیاۃ سندی کی خدمات میں 2 برس کی توسیع

,

   

ریاض ۔ اقوام متحدہ کے تحت یونیسکوکی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی کمیٹی نے خیرسگالی سفیر کے طور پر سعودی ڈاکٹر حیاۃ سندی کی خدمات میں مزید 2 برس کی توسیع کردی ہے۔ویب نیوز نے یونیسکو کی ڈائریکٹر آڈری ازولے کے حوالے سے کہا ہیکہ ڈاکٹرسندی کے مثالی کاموں کی وجہ سے انہیں مزید 2 برس کیلیے خیرسگالی سفیر کے طور پرمتعین کیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر سندی نے نوجوانوں میں سائنسی ایجادات کے حوالے سے مشرق وسطی میں مثالی خدمات انجام دیں ۔ ڈائریکٹر یونیسکو نے اس حوالے سے مزید کہا ڈاکٹر سندی ہمیشہ کمیٹی کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی ، ریاضیات اور انجینیئرنگ کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں ہیں ، وہ خلیج کی سطح پر پہلی خاتون ہیں جنہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے بائیو ٹیکنالوجی میں ڈاکٹریٹ کی ۔واضح رہے ڈاکٹر سندی کا شمار ان اولین خواتین میں ہوتا ہے جنہیں سعودی شوری کونسل میں رکن کے طور میں منتخب کیا گیا ، وہ بائیوٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں۔ مکہ مکرمہ میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر سندی نے ہاورڈ یونیورسٹی سے اپنی تحقیق مکمل کی اور تشخیص کے شعبے میں ایسا طریقہ ایجادکیا جو انتہائی ارزاں تھا جس سے غریب ممالک کے لاکھوں افراد کا علاج کرنا ممکن ہوا۔