٭ دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی پرکاش جروال کو گذشتہ ماہ ایک ڈاکٹر کی خودکشی کے سلسلہ میں کل گرفتار کرلیا۔ کل دہلی کی ایک عدالت نے پرکاش جروال کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا۔ 52 سالہ ڈاکٹر کے خودکشی نوٹ میں پرکاش جروال کا نام تھا۔ ڈاکٹر نے اپریل میں دہلی میں اپنے گھر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی تھی۔
