ڈاکٹر راجیشور راو چیرمین تلنگانہ کرسچین میناریٹی فینانس کارپوریشن کو تہنیت

   

سنگاریڈی۔3 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ نے ڈاکٹر راجیشور راو کوتلنگانہ اسٹیٹ کرسچین میناریٹی فائنانس کارپوریشن نامزد کیا ہے ، اس ضمن میں آج حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے پاسٹرس کی زیر نگرانی پی ایس آر گارڈن فنکشن ہال سنگاریڈی میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر راجیشور راو نے بحیثیت چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ کرسچین میناریٹی فائنانس کارپوریشن اپنی نامزدگی پر وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راو سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے سی آر حکومت نہ صرف کرسچین طبقہ بلکہ سماج کے تمام طبقات کی ہمہ جہت ترقی کی پابند ہے ، اسی طرح اسمبلی حلقوں اور اضلاع کی اور عوام کی ترقی کے لئے ایک اچھے قائد کی ضرورت ہوتی ہے اور چنتا پربھاکر میں تمام تر قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں ، آئندہ انتخابات میں حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے چنتاپربھاکر کو کامیاب بناتے ہوے حلقہ سنگاریڈی کی ترقی کو یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر کرسچین طبقہ کے پاسٹرس، قائدین اور کرسچین عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔