حیدرآباد۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز) نامور کمیونسٹ لیڈر ڈاکٹر راج بہادر گوڑ کو ان کے ایک سو ویں یوم پیدائش کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ، تلنگانہ آر ٹی سی ایمپلائز یونین نے مخدوم منی ہال ودیانگر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سرکاری پالیسیوں کے عنوان پر ایک سمینار کا اہتمام کیا ۔ راج بہادر گوڑ آر ٹی سی ایمپلائز یونین کے اعزازی صدر تھے ۔ سمینار کے مقررین نے ناانصافیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ڈاکٹر گوڑ جیسی شخصیتوں کی زندگی سے روشنی لینے پر زور دیا ۔
امراوتی پراجکٹ کا خواب چکناچور
حیدرآباد۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ورلڈ بنک کے بعد اب چین کے ایشین انفراسٹرکیچر انویسٹمنٹ بنک نے بھی آندھراپردیش کے امراوتی پراجکٹ سے ہاتھ کھینچ لئے ہیں اس اقدام سے امراوتی پراجکٹ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اب کوئی یہ بتانے کے موقف میں نہیں ہے کہ آندھراپردیش کے صدر مقام امراوتی کی تعمیر کا خواب کب پورا ہوگا ۔ امراوتی کو مثالی صدر مقام بنانا چندرا بابو نائیڈو حکومت کا خواب تھا ۔ جگن کی زیرقیادت وائی ایس آر کانگریس حکومت کو پیشرو حکومت کے منصوبے روبعمل لانے میں دلچسپی نہیں ہے ۔
