ڈاکٹر زرینہ پروین ڈائرکٹر اسٹیٹ آرکائیوز کی خدمات میں ایک سال کی توسیع

   

حیدرآباد۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ڈاکٹر زرینہ پروین ڈائرکٹر ریٹائرڈ کو کنٹراکٹ بنیاد پر مزید ایک سال کیلئے اسٹیٹ آرکائیوز اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ تارناکہ ڈائرکٹر خدمات میں توسیع کی ہے۔ پرنسپل سکریٹری فینانس سندیپ کمار سلطانیہ نے جی او آر ٹی 1136 جاری کئے۔ ڈاکٹر زرینہ پروین یکم اپریل 2025 تا 31 مارچ 2026 ڈائرکٹر کی خدمات انجام دیں گی۔ انسٹی ٹیوٹ کے مستقل ڈائرکٹر کے تقرر تک حکومت نے کنٹراکٹ اساس پر ڈاکٹر زرینہ پروین کی خدمات کو برقرار رکھا ۔ انہیں ماہانہ 90,000 روپے ادا کئے جائیں گے جن میں تمام مراعات شامل ہوں گی۔ ڈاکٹر زرینہ پروین انسٹی ٹیوٹ میں 10 برسوں تک خدمات انجام دے چکی ہیں۔ 1