ادے پور: راجستھان ساہتیہ اکادمی میں قبائلی طبقہ کی بھیل برادری سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سنیتا گھوگرا کو کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ اکادمی کے صدر ڈاکٹر دلارام سہارن کی صدارت میں ہفتہ کو 19ویں سرسوتی سبھا کی میٹنگ میں ایک تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے قبائلی طبقے کی بھیل برادری کی ڈاکٹر سنیتا گھوگرا کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر سہارن نے بتایا کہ پہلی بار ایک خاتون اور قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اکادمی کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ اکادمی کے اس اقدام کو ادب نوازوں نے سراہا ہے ۔ مصنفہ ڈاکٹر گھوگرہ ضلع ڈونگر پور میں بطور سرکاری ٹیچر خدمات انجام دے رہی ہیں۔