ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ نے بحیثیت صدر شعبہ اردو جائزہ حاصل کرلیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ اسسٹنٹ پروفیسر (c ) ’ تلنگانہ مہیلا وشوا ودیالیم ‘ ویمن یونیورسٹی ( کوٹھی ویمنس کالج ) نے بحیثیت صدر شعبہ اردو جائزہ حاصل کرلیا ہے ۔ اس موقع پرو وائس چانسلر ایم ویجو لتا کے علاوہ طلباء ، اساتذہ اور احباب کی کثیر تعداد نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقعات ظاہر کی ہے کہ وہ اردو زبان کی بقاو تحفظ اور ترقی کے لیے موثر کام کریں گی ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ اپنے شاگردوں میں ہردلعزیز ہیں وہ 4 کتابوں کی مصنف ہیں ، ہندوستان کے موقر جرائد میں ان کے تحقیقی و تنقیدی مضامین شائع ہوتے ہیں ۔ محترمہ قومی کونسل کے تعاون سے 4 انٹرنیشنل کانفرنس اورایک نیشنل سمینار کرواچکی ہیں ۔ نیز وہ قومی کونسل کے تعاون سے بہ موضوع ’ آصف جاہ سابع نواب میر عثمان علی خاں بہادر بانی جامعہ عثمانیہ ‘ پر 2 میموریل لکچر کرواچکی ہیں ۔ ان کی نمائندگی میں کوٹھی ویمنس شعبہ اردو میں مختلف علمی و ادبی ، تہذیبی و ثقافتی سرگرمیاں جاری و ساری رہتی ہیں ۔۔