ڈاکٹر سید داؤد اشرف کا انتقال

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد دکن کے ممتاز محقق ، علمی ، ادبی اور نمائندہ شخصیت ڈاکٹر سید داؤد اشرف کا بعمر 83 سال اتوار 18 اپریل 5 رمضان کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد بخاری شاہ صاحب ؒ سعیدآباد میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد دھوبن آغا پورہ کے روبرو قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ (2) فرزندان سید علی عدنان ، سید علی انتخاب اور ایک دختر شامل ہیں وہ ممتاز صحافی جناب سید علی اشرف صاحب مرحوم کے بڑے فرزند تھے ۔ ڈاکٹر داؤد اشرف کا شمار سنجیدہ فکر اور خوش گفتار و نرم گفتار شخصیات میں ہوتا تھا ۔ ڈاکٹر سید داؤد اشرف نے آندھراپردیش اسٹیٹ آرکائیوز میں 29 سال ملازمت کی وہ روزنامہ سیاست سے عرصہ دراز تک وابستہ رہے ۔ سیاست میں ان کے بے شمار علمی و تحقیقی مضامین شائع ہوئے جنہیں کافی پسند بھی کیا گیا ۔ فاتحہ سیوم منگل 20 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد دھوبن نزد دارالسلام آغاپورہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون : 9985251226 پر یا 9059044921 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔