حیدرآباد۔/30 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ڈاکٹر سی سورنا (آئی ایف ایس ) پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ کو پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ (HOFF) کی اضافی ذمہ داری دی ہے۔ اس سلسلہ میں آج جی او آر ٹی 541 جاری کیا گیا جس کے تحت آئندہ احکامات تک وہ عہدہ پر برقرار رہیں گی۔ راکیش موہن دوبریال ( آئی ایف ایس ) جو 1987 بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں آج وظیفہ پر سبکدوش ہوئے۔ وہ تلنگانہ کے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ اُن کی سبکدوشی کے بعد ڈاکٹر سی سورنا کو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔1