سری نگر۔ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے جموں وکشمیر کے معروف اسپورٹس فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر شاہنواز غازی کو ہندوستان کی انڈر16 فٹبال ٹیم کا فزیو تھرا پسٹ منتخب کیا ہے ۔ ڈاکٹر جو اس وقت جموں وکشمیر بینک فٹبال کلب کے فزیو تھراپسٹ ہیں، سے بھوونیشور اوڈیسہ میں انڈر16 کے کیمپ میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے ۔ یہ کیمپ مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔دریں اثنا جموں وکشمیر فٹبال اسو سی ایشن نے ڈاکٹر شاہنوازکو مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹرشاہنواز مستقبل میں جموں وکشمیر کا نام مزید روشن کریں گے ۔اسو سی ایشن کے ایک عہدیدار نے ڈاکٹر شاہنوازکو ایک تجربہ کار اور محنتی فزیو تھراپسٹ قرار دیتے ہوئے کہا جموں و کشمیر بینک فٹبال ٹیم کا حصہ ہونے کے علاوہ ڈاکٹر شاہنواز نے جموں وکشمیر فٹبال کلب کے لئے بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ان کی خدمات سے انڈر16 کے کھلاڑی پر مستفید ہوں گے۔