ڈاکٹر شیخ سبحان کو عثمانیہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری

   

سنگاریڈی ۔21 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر شیخ سبحان، ولد شیخ بڑے صاحب پی جی ٹیچر ریاضی اقلیتی اقامتی اسکول اسنا پور پٹن چیرو کو عثمانیہ یونیورسٹی سے شعبہ تعلیم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی ہے۔ 19 اگست کو عثمانیہ یونیورسٹی کے 84ویں کانووکیشن تقریب میں انھیں پی ایچ ڈی ڈگری سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر وی نارائنن چیرمین اسرو نے جشنو دیو ورما گورنر تلنگانہ و چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی اور پروفیسر ایم کمار وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی کی موجودگی میں دی ہے۔ ڈاکٹر سبحان کی ڈاکٹریٹ کا عنوان ریاستی نصاب کے تنقیدی عکاسی پر ایک مطالعہ اور ریاضی میں تدریسی طریق کار تھا۔ ڈاکٹر پی شنکر اسو سی ایٹ پروفیسر این آئی ای پی اے، نئی دہلی و ڈپٹی ڈائریکٹر یو جی سی ، ایم ایم ٹی ٹی سی تحت عثمانیہ یونیورسٹی شعبہ تعلیم میں مکمل کیا ہے۔ ان کی تحقیق ریاضی کی تعلیم کے طریقوں کی تفہیم اور بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ڈاکٹر شیخ سبحان فی الحال تلنگانہ اقلیتی اسکول، اسنا پور، پٹن چیرو منڈل ضلع سنگاریڈی میں ریاضی مضمون پوسٹ گریجویٹ ٹیچر (PGT) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، ڈاکٹر سبحان نے تعلیم کے میدان میں قابل ذکر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ بی ایڈ کے لیے Pedagogy of Mathematics سمیت متعدد کتب کے مصنف ہیں۔ ان کے تحقیقی مضامین بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوے ہیں۔