ڈاکٹر عارف احمد کا امراض اطفال پر استنبول یونیورسٹی میں لکچر

   

حیدرآباد ۔19 ۔ جون (سیاست نیوز) شاداں میڈیکل کالج کے شعبہ اطفال کے سربراہ ڈاکٹر عارف احمد نے بچوں میں الرجی اور خارش جیسے امراض پر استنبول کی یوروپین اکیڈیمی میں لکچر دیا۔ انہوں نے اپنے تین ریسرچ مقالے پیش کئے۔ ڈاکٹر عارف احمد پروفیسر اینڈ ہیڈ آف شاداں میڈیکل کالج کی حیثیت سے امراض اطفال کے علاج میں نمایاں شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے جلد پر سرخ دھبے اور خارش جیسے عارضہ (URTICARIA) کے بارے میں تفصیلی ریسرچ کیا اور کئی مقالے لکھے ہیں۔ استنبول یونیورسٹی کے ہاسپٹل میں ڈاکٹر عارف احمد کے لکچر اور ان کی تحقیق کو سراہا گیا۔ انہوں نے مرض کی وجوہات اور علاج کے سلسلہ میں عصری طریقہ علاج کی تفصیلات پیش کیں۔1/k/m/b