ڈاکٹر عافیہ پر تشدد اور زیادتی کیخلافامریکہ میں پرامن احتجاج

   

ٹیکساس: قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جیل میں زیادتی اور تشدد کے خلاف امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں واقع ایف ایم سی کارسویل جیل کے باہردی عافیہ فاؤنڈیشن امریکہ کے زیراہتمام پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاج میں دی عافیہ فاؤنڈیشن امریکہ کے ڈائریکٹر الحاج موری سلاخن، ایتھیلیٹ ندرت صدیقی، فرحین صدیقی، سلیمہ گل و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے رہنما موری سلاخن نے ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ ایف ایم سی کارسویل جیل میں جنسی و جسمانی تشدد کی اطلاعات پرشدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ماہر تعلیم خاتون کو 20 سال سے ناحق قید میں رکھا گیا ہے۔ اس دوران انہیں متعدد بار زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں BOP قوانین کی سراسر خلاف ورزی کی جارہی ہے اور ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کو ان سے رابطہ کرنے سے روکا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 20 سال کے طویل عرصہ کے بعد 2023 میں ڈاکٹر عافیہ کی ان کی بہن ڈاکٹرفوزیہ صدیقی سے جو ملاقات کرائی گئی وہ بھی دونوں بہنوں کے لیے اذیت ناک ثابت ہوئی۔