ڈاکٹر فاؤچی کی ہدایات کے برخلاف اسکول کھولنے پر ٹرمپ بضد

   

واشنگٹن ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملک بھر کی تمام ریاستوں کے گورنرز سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ہاں اسکول کھول دیں۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے انسداد کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس میں شامل اور متعدی بیماری کے امریکی ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے خبردار کیا تھا کہ اس سلسلے میں جلد بازی نہ کی جائے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت میں ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملک کو ایک بار پھر معمول کی جانب لوٹنا چاہیے اور ایسا جلد از جلد ہونا چاہیے۔ سینیٹ کی ایک کمیٹی میں اپنی سماعت کے دوران ڈاکٹر فاؤچی نے تاہم کہا تھا کہ مختلف خطوں کو اپنے اپنے حالات کے مطابق فیصلے کرنا چاہئیں۔