حیدرآباد۔/16 نومبر، ( سیاست نیوز) ڈاکٹر لاونیا این جے پی ایڈیشنل ڈی سی پی نے آج سائبر آباد پولیس کمشنریٹ میں ایڈیشنل ڈی سی پی ( ایڈمن ) کی حیثیت سے خدمات کا جائزہ حاصل کرلیا۔ سال2010 ڈی ایس پی بیاچ کی اس خاتون پولیس عہدیدار نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کامیاب کیا اور گزشتہ 9 سال سے محکمہ پولیس سے وابستہ ہیں۔ جنہوں نے انٹلیجنس ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ پولیس میں اپنی بہترین خدمات کو جاری رکھتے ہوئے سائبرآباد پولیس کمشنریٹ میں کمشنر پولیس سجنار کی جانب سے اپنائے گئے اقدامات کو کامیاب بنانے اور بہتر پولیسنگ کی خدمات کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
