ڈاکٹر محمدکا اسلامی فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

   

ریاض ۔18 اگست (ایجنسیز) مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علماء کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ریاض میں اسلامی فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے عصر حاضر کی فکری نظریاتی تبدیلیوں کا مطالعہ کے عنوان سے لیکچر دیا، جس میں انتہا پسند نظریات کی ارتقائی شکلوں، ان کے مذہبی، سیاسی اور فکری پہلوؤں اور وقت کے ساتھ آنے والی حکمت عملی کی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر العیسی نے کہا کہ انتہا پسندی کے بیانیے کا مقابلہ کرنے کے لیے مذکرات اور مباحثے کی اہمیت بنیادی حیثیت رکھتی ہے، خاص طور پر اسلامی دنیا کے اندر اور باہر پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔