ڈاکٹر محمد سلیم تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری مقرر

   

ڈاکٹر محمد سلیم تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری مقرر
حیدرآباد ۔ 6 جون (پریس نوٹ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کیپٹن اتم کمار ریڈی نے ڈاکٹر محمد سلیم کو پردیش کانگریس کمیٹی کا سکریٹری مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر سلیم زمانہ طالب علمی میں کانگریس پارٹی کیلئے سرگرم کام کرچکے ہیں اور وہ میدک ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس کمیٹی کے نائب صدر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ اس کیع لاوہ بھی دوران ملازمت یونانی میڈیکل آفیسر کے زونل سکریٹری، جوائنٹ سکریٹری، جنرل سکریٹری اور صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے مختلف مسائل پر نہ صرف حکومت سے بلکہ عدالت عالیہ سے رجوع ہوتے ہوئے حل کروانے میں کامیاب رہے تھے۔ ڈاکٹر محمد سلیم نے اتم کمار ریڈی کا شکریہ ادا کیا اور آل انڈیا صدر کانگریس کمیٹی سونیا گاندھی اور نوجوان قائد راہول گاندھی کے احکامات کی پابندی کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست میں کانگریس کو مضبوط بنانے کیلئے انتھک جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔ ڈاکٹر محمد سلیم مرحوم جناب محمد سردار جمیل کانگریس لیڈر جوگی پیٹ کے فرزند ہیں۔