ڈاکٹر محمد سلیم وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش

   

طب یونانی میں گرانقدر خدمات پر تہنیت و خراج تحسین کی پیشکشی
حیدرآباد یکم / نومبر (راست ) ڈاکٹر محمد سلیم اسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار حیدرآباد 31 اکٹوبر کو وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش ہوگئے ۔ ڈاکٹر سلیم کا پہلا تقرر بہ حیثیت یونانی میڈیکل آفیسر ملگاپوڑی ایسٹ گوداوری پر 1999 میں ہوا ۔ اس کے بعد ان کا تبادلہ توگٹہ ( سدی پیٹ ) ضلع میدک پر ہوا 2005 میں بحیثیت لکچرر گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج پر تبادلہ ہوا ۔ 2013ء میں اسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدہ پر ترقی ہوئی اور پی جی ڈپارٹمنٹ کمیونٹی میڈیسن کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ مقرر ہوئے ۔ اور موصوف ریٹائرمنٹ تک اسی عہدہ پر فائز رہے ۔ ڈاکٹر محمد سلیم اپنی بی یو ایم ایس طالب علمی کے زمانہ سے ہی طلباء یونین میں مختلف عہدو ں پر منتخب ہوئے تھے ۔ اور سرویس میں آنے کے بعد پہلے زونل سکریٹری ایلور زون پھر بھاری اکثریت سے جوائنٹ سکریٹری ، بعد میں جنرل سکریٹری میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن اور متحدہ آندھرا پردیش کے آخری صدر اسوسی ایشن اور تلنگانہ ریاست کے پہلے صدر میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن یونانی رہنے کا اعزاز بھی موصوف کو حاصل ہوا ۔ طب یونانی کے بہت سے مسائل کے تعلق سے نہ صرف حکومت سے بلکہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے ان کو حل کروانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج میں این ایس ایس پروگرام آفیسر اور اسٹوڈنٹس اڈوائزر بھی رہ چکے ہیں ۔ کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت تلنگانہ اور راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کرناٹک کے بورڈ آف اسٹیڈی ممبر نامزد تھے ۔ پی جی اسکالرس اور طلباء برادری میں اور طبی حلقوں میں اپنا ایک مقام رکھتے تھے۔ ڈاکٹر محمد سلیم کی وداعی تقریب 31 اکٹوبر کے دن اردو مسکن خلوت میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ڈاکٹر شہزادی سلطانہ پرنسپل و ایڈیشنل ڈائرکٹر یونانی ، ڈاکٹر وسنت راؤ آر ڈی ڈی حیدرآباد ایم اے وکیل ، سپرنٹنڈنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل جناب ایم اے خان رکن راجیہ سبھا ، وی ہنمنت راؤ سابق ایم پی پی و سکریٹری کانگریس کمیٹی انڈیا ، انجن کمار یادو سابق ایم پی جناب عزیز پاشاہ سابق ایم پی ، جناب ایم اکبر حسین چیرمین میناریٹی فینانس کارپوریشن ، سہیل قادری ، شیخ عبداللہ سہیل صدر کانگریس کمیٹی میناریٹی کی ڈپارٹمنٹ زید ایچ جاوید بار کونسل ممبر حسن احمد سی سی آئی ایم آندھراپردیش ممبر ایم اے وحید ، پدم شری ، پروفیسر وہاب الرحمن ، حسن احمد ، اسد پاشاہ ، اڈوائزر یونانی کے علاوہ پروفیسرس ، میڈیکل آفیسرس ، لکچررس اور پی جی اسکالرس و دیگر نے شرکت کی ۔ جس میں ڈاکٹر محمد سلیم کو تہنیت پیش کی گئی ۔ اس پروگرام کو ڈاکٹر ابوالحسن اشرف ممبر سی سی آئی ایم تلنگانہ نے کامیابی کے ساتھ چلایا ۔ ڈاکٹر محمد سلیم مرحوم محمد سردار جمیل جوگی پیٹ کے فرزند ہے ۔