ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم

   

ڈاکٹر محمد وزارت رسول خا ن ہاسپٹل کے دوسرے دور کا کیمپ کے اختتام پر ڈاکٹر محمد صارب رسول خان کا بیان
حیدرآباد ۔22؍جون (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیمپ کا 22 جون 2022 کو اختتام عمل میں آیا۔کیمپ کا آغاز ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان ہاسپٹل پر 5؍ جون 2022سے شروع ہوا تھا۔ اس سال کے پہلے دور کے میڈیکل کیمپ کا آغاز شاداں میڈیکل ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ پر 23؍مئی 2022سے شروع ہوا تھا۔ مریضوں کے ہجوم کے پیش نظر محترمہ شاداں وزارت رسول خان نے ڈاکٹر وزارت رسول خان ہاسپٹل کو بھی اس کیمپ کے تحت شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاکہ مستحق مریضوں کا مکمل علاج ہو سکے، جہاں پر نہ صرف اضلاع بلکہ پڑوسی ریاستوں سے بھی مریضوں کی کثیر تعداد رجوع ہو کر اپناعلاج کرواچکے ہیں۔ کیمپوں کی نگرانی جناب اعزاز الرحمن اور ڈاکٹر محمد صارب رسول خان کررہے تھے۔ انھوں نے اس کیمپ کے اختتام پر بتلایا کہ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان کے مشن کو اسی طرح ہمیشہ جاری رکھا جائے گا۔ انھوں نے عوام کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ ،ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان ہاسپٹل پر اسی طرح سے عوامی میڈیکل سہولتیں بالکل فری دستیاب رہے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر صارب رسول خان نے ڈاکٹر وزارت رسول خان ہاسپٹل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارونا رائچل، چیف آڈمنسٹریٹیو آفیسر ڈاکٹرخواجہ ناصر الدین ، ڈین وی آر کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس، ڈاکٹر کے ویجیال اور تمام ڈاکٹرس و پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرس ، ہاسپٹل نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکل اسٹاف و تمام طبی عملہ اور وارڈ بوائز بھی شامل تھے۔ انھوں نے شکریہ ادا کیا جن کی 24گھنٹے خدمات ہاسپٹل کو دستیاب تھی۔ اس کے علاوہ انھوں نے الکٹرانک میڈیا پرنٹ میڈیا سوشل میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کے مکمل تعاون ان کیمپوں کے ساتھ رہا۔ اس موقع پر ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارونا رائچل بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر رائچل نے ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا کہ اب تک اس ہاسپٹل میں 25ہزار تا 30,000مریضوں کا علاج کیا گیا اور ان پیشنٹ مریضوں کا 6ہزار تا 6500تک علاج کیا گیا۔ جن میں چھوٹے اور بڑے سرجریز چھ سو تا چھ سو پچاس تک کیے گئے ۔ جن میں قابل ذکر ہڈیوں کے فریکچر، گردے کی پتھری، پتہ کی پتھری، خواتین کے رحم کا آپریشن ، نارمل ڈیلیووریز نمایاں طور پر شامل تھے۔ ہاسپٹل سپرنڈنٹ نے مزید بتایا کہ لیبارٹیریز انوویسٹی گیشن 30ہزار تا 35ہزار تک کئے گئے ، جن میں خصوصی طور پر ہٹوپتھالوجی، سائٹو پیتھالوجی ، ہیموٹولوجی، کلینکل پیتھالوجی او ر بائیو کیمسٹری شامل ہے۔ یہ سب بالکل ہی مفت کیے گئے۔ انھوں نے آخر میں بتلایا کہ ہاسپٹل کی فری میڈیکل خدمات عوام کے لیے مسلسل جاری رہے گی، جن میں آمد و رفت و طعام کو چھوڑ کر چھوٹے اور بڑے سرجری تمام قسم کے خون معائنہ، ایکسرے و الٹرا ساونڈ اور ماہر و تجربہ کار ڈاکٹرس 24گھنٹے دستیاب رہے گی ۔ انھوں نے عوا م سے گذارش کی ہے کہ ان تمام سہولتوں سے استفادہ کرتے رہیں اور ہاسپٹل پہنچنے کے لیے RTCبسیں بھی خصوصی طور پر اس روٹ پر دستیاب ہیں، جو مختلف بس اسٹاپ پر سے حکومت کی جانب سے چلائی جاتی ہے۔