ڈاکٹر محمد وزارت رسول خاں فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ

   

شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ پر مریضوں کا ہجوم
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ پر ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ جو 23؍ مئی 2022 سے محترمہ شاداں تہنیت سکریٹری شاداں سوسائٹی کی نگرانی میں جاری ہے‘ اور جناب اعزاز الرحمن وائس چیرمین شاداں سوسائٹی، ڈاکٹر صارب رسول خان منیجنگ ڈائرکٹر شاداں سوسائٹی انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں اور مریضوں سے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔ جن میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے نہ صرف وہ خود بلکہ ان کے کئی افرادِ خاندان صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ان لوگوں نے ڈاکٹر وزارت رسول خاں اور ان کے تمام افرادِ خاندان کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں جبکہ میڈیکل علاج کافی مہنگا ہوچکا ہے شاداں سوسائٹی کے انتظامیہ نے نہ صرف تشخص بلکہ تمام قسم کے علاج کو بالکل ہی مفت رکھا ہے۔ جہاں پر مریضوں کے لئے تمام سہولتیں دستیاب ہیں جو لائق تحسین ہیں۔ اس کیمپ میں ایک ہفتہ کے دوران 7500 سے زیادہ مریضوںکا علاج کیا گیا ہے جبکہ روزانہ 1200 سے زیادہ مریضوں کو آوٹ پیشنٹ کی حیثیت سے علاج کیا جارہا ہے۔ 300 سے 350 مریضوں کو اِن پیشنٹ کے طور پرشریک کیا جارہا ہے۔جہاں پر چھوٹے اور بڑے قسم کے آپریشنس جن میں کارڈیالوجی ، انٹرونیشنل کارڈیالوجی گیاسٹرو ، گیاسٹرولوجی نیورو ، نیورولوجی ، سرجری ، آنکالوجی ، نفرالوجی ، آنکوسرجری ، آنکولوجی بیریاٹرک ، پلاسٹک سرجری لائیف اسٹائیل کلینکل سرجری روزانہ کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام زنانہ امراض جس میں بچہ دانی کی سرجری، سیزیرین نمایاں طور پر شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ہرنیہ، پتہ کے آپریشن، آنکھوں کے جملہ آپریشن جن میں موتیہ، ہڈیوں کے فریکچر، Hip Replacement, Knee Replacement, اور ڈیلاسیس اس کیمپ میں روزانہ کئے جارہے ہیں۔تمام قسم کے خون کے معائنے اور Imaging،Radialogy کے تحت روزانہ 10تا 15 اور 200سے 250 X-Ray، 20تا 25 ـ CT scan، 20سے زائد 2D Echo، 10تا 15 انٹرونیشنل ریڈیالوجی پروسیجر شامل ہیں جو روزانہ کئے جارہے ہیں۔ مزید اس کیمپ میں Blood Bankسرویس اور BSL Lab-2سروسیزمہیا کی گئی ہیں۔ مریضوں کی سہولت کی خاطر صبح 9تا 1اور شام 2تا 5بجے علاج اور ادویات کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں سے آمد و رفت، ناشتہ، ظہرانہ، عشائیہ کا بھی مفت انتظام رکھا گیا ہے۔عوام کی سہولت کی خاطر نیچے دیئے گئے مندرجہ ذیل ہیلپ لائن نمبر جو 24گھنٹے دستیاب ہیں 976311747, 8686285796, 9000988544، 9849019535, 9985230806, 9885751975، 9966112448, 9866606046, 630465569پر ربط کرسکتے ہیں۔