حیدرآباد۔10جون (پریس نوٹ) تلنگانہ اُردو اکیڈیمی سے اردو ادیبوں اسکالرس، شعرا اور اردو زبان و ادب کے فروغ میں کام کرنے والے اصحاب کی خدمات کو خراج پیش کرنے ایوارڈس دیئے جارہے ہیں۔ جامعۃ المومنات کے بانی ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری کو (پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ برائے تعلیم و تدریس اردو کا رنامہ حیات ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ۔یہ ایوارڈ 50 ہزار روپئے نقد مومنٹو اور توصیف نامہ پر مشتمل ہوگا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری تین دہائیوں سے زائد اردو کی خدمت کر رہے ہیں ۔ مسٹر بی ونود کمار نائب صدر نشین منصوبہ بندی کمیشن نے ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری کو منسٹر کوارٹرس طلب کرکے تہنیت و مبارکباد دی۔ اس موقعہ سابقہ رکن وقف بورڈ الحاج مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ، سابقہ صدر نشین اقلیتی مالیتی کارپوریشن سید اکبر حسین، متولی سید خضر پاشاہ قادری،محمد سلیم ایڈوکیٹ اور دیگر موجود تھے۔