ڈاکٹر منموہن سنگھ کو پہلی برسی پر کانگریس قائدین کا خراج

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 26دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے ، سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی پہلی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی کو انہوں نے جو سمت دی وہ ہندوستان کی خوشحالی کی مضبوط بنیاد بن گئی ہے ۔ کھرگے نے سوشل میڈیا ایکس پر ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی پہلی برسی پر ہم ہندوستان کی قومی تعمیر میں ان کے بے پناہ تعاون کو عقیدت کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔