ڈاکٹر منموہن سنگھ کی صحت مستحکم

   

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی صحت مستحکم ہے۔ انہیںسینے میں اکڑن اور بخار کی وجہ سے دو دن قبل یہاں ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔ان کی صحت معمولی بہتری آئی ہے۔89 سالہ ڈاکٹر سنگھ کا علاج کرنے والے ایمس کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کی صحت مستحکم ہے لیکن حالت پہلے کے مقابلے میں قدرے بہتر ہوئی ہے ۔سابق وزیراعظم کے معالج ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کی صحت کے بارے میں منفی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔