ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یاد میں کل ایک خصوصی تقریب

   

نئی دہلی: انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) یہاں یکم مئی کو شام 5:30 بجے آئی آئی سی سی کے احاطے میں سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کر رہا ہے ۔ یہاں جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ کو یاد رکھنا: آنجہانی وزیر اعظم کی خدمات کو خراج تحسین‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں قوم کے لیے ڈاکٹر سنگھ کی لازوال خدمات کو یاد کیا جائے گا، جس میں اقلیتی امور کی وزارت کے قیام، سچر کمیٹی کی تشکیل، اقتصادی اصلاحات، لبرلائزیشن اور دیگر بہت سے اہم اقدامات شامل ہیں۔ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دور اقتدار میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی اور عالمی انضمام میں اہم پیشرفت ہوئی: ہند ، امریکہ شہری نیوکلیائی معاہدہ جیسے تاریخی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس نے ہندوستان کی جوہری تنہائی کو ختم کیا اور سیول نیوکلیئر ٹیکنالوجی اور ایندھن تک رسائی کو آسان بنایا۔