ڈاکٹر موہن کتھاڑ دیگلور ڈگری کالج کے نئے پرنسپل

   

دیگلور۔ قدیم و ممتاز دیگلور ڈ گری کالج کے پرنسپل کے اعلیٰ عہدہ پر سابق ڈائریکٹر یونیورسٹی تعلیمات ڈاکٹر موہن کھتاڑ کی نامزدگی ایس۔آر۔ٹی۔ یونیورسیٹی کی سیلکشن کمیٹی نے کی ہے۔ ڈاکٹر موہن کھتاڑ نے موجودہ پرنسپل ڈاکٹر انیل چدراوار سے اپنا جائزہ حاصل کیا ہے۔مجوزہ مہینوں میں ہی ان کی نگرانی میں کالج کے (NAAC ) مرکزی حکومت کی ” ناک کمیٹی” کی جانب سے اس کالج کے تعلیمی معیار کی تفصیلی جانچ ہونے والی ہے جس کے سبب یونیورسٹی نے مستقل طور پر ایک فعال آفیسر اورماھر تعلیم ڈاکٹر موہن کھتاڑ کی نامزدگی عمل میں لائی ہے۔اڑت بیوپاری ایجوکیشنل سوسائٹی،دیگلور کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے چلائے جانے والے تلنگانہ،کرناٹک ریاستوں کی سرحد پر واقع اس ڈگری کالج میں کسان اور مزدوروں و متوسط طبقے کے طلباء اور طالبات کو ہائر سیکنڈری تا ڈگری ،ایم ایس۔سی۔سائینس، کامرس، اور آر ٹس کے علاوہ وہ ایم-اے- اور پی-ایچ- ڈی ،ڈاکٹریٹ جیسی درجہ وار و اعلی تعلیم قدیم عرصے سے دی جارہی ہے۔اعلیٰ تعلیم کے لئے مشہور اس کالج کا پورے مراٹھواڑہ میں ایک نام ہے۔ جس کے سبب یہاں پر طلباء اور طالبات کی زیادہ تعداد تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ اب ڈاکٹر موہن کھتاڑ ان طلباء اور طالبات کی بہترین رہنمائی کریں گے۔اس نئے پرنسپل کا کالج کے صدر پرکاش پٹیل بیمریکر سیکریٹری ششی سیٹھ چدراوار، نارائن میلاگیرے، سوریہ کانت نار لاوار،ٹریزرر ولاس ٹوٹاوار، ڈاکٹر کرم ویر، گنگا دھرجوشی،دیویندرسیٹھ موتی وار،وائس پرنسپل ڈاکٹر انیل چدرا وار اور نیو رتی گوئیند وار،سوپروائزر سنگرام پٹیل ،سپرنٹینڈینٹ گوئیند جو و دیگر اسٹاف نے استقبال کیا۔