ڈاکٹر موہن یادو نئے چیف منسٹر مدھیہ پردیش

,

   

بھوپال: ڈاکٹر موہن یادو مدھیہ پردیش کے نئے چیف منسٹر ہوں گے ۔انہیں آج منعقدہ لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔ وہ ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ہیں۔ دیگر پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یادو اسمبلی حلقہ اُجین ساؤتھ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہیں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی پسند مانا جارہا ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان کو چیف منسٹر کے عہدہ پر برقرار نہ رکھنے کے فیصلہ کے بعد مرکزی بی جے پی قیادت کی جانب سے مشاہدین بھیجے گئے تھے جنھوں نے نئے لیڈر کا انتخاب عمل میں لایا ۔