ڈاکٹر نائیلہ علی خان اوکلاہوما کمیشن برائے خواتین کی کمشنر مقرر

   

سری نگر۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی معروف مصنفہ و کالم نگار ڈاکٹر نائیلہ علی خان کو اوکلاہوما سینیٹ نے پانچ برس کی مدت کے لئے اوکلاہوما کمیشن برائے خواتین کی کمشنر مقرر کیا ہے ۔ڈاکٹر نائیلہ ریاست کے قدر آور سیاسی رہنما مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی پوتی ہیں۔ وہ امریکہ کی اوکلاہوما سٹیٹ یونیورسٹی میں انگریزی پڑھاتی ہیں۔