ڈاکٹر ناظم علی کی کتاب’’ ادبی نظر ‘‘کی ایم ایل سی کویتا کے ہاتھوں افتتاح

   

نظام آباد :ڈاکٹر محمد ناظم علی سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ و اکیڈیمک سینٹ ممبر تلنگانہ یونیورسٹی کی 11 ویں کتاب ادبی نظر 2020 ء کی محترمہ کے کویتاایم ایل سی نظام آباد کے ہاتھوں رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ ڈاکٹر ناظم علی اُردو زبان و ادب کے محقیق ، نقاد ، تخلیق کار مانے جاتے ہیں اس موقع پر جناب ایم اے علیم صدرنشین ریڈ کو تلنگانہ ، رکن اسمبلی نظام آباد (اربن ) بیگالہ گنیش گپتا، ایم کے مجیب الدین ریاستی اقلیتی سیل ٹی آرایس ، طارق انصاری اسٹیٹ سکریٹری ٹی آرایس پارٹی ،نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سیل ٹی آرایس ،ارشد پاشاہ قائد ٹی آرایس و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر ایم ایل سی کے کویتا نے ڈاکٹر محمد ناظم علی کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ ناظم علی کی تصانیف میں آئنہ عصر، روح عصر، عکس ادب ، حیدرآباد کے ادبی رسائل آزادی کے بعد ، آل احمد سرور فکر و فن ، ادبی بصیرت ، نقش ہیں سب نا تمام ، تعلیمی ادبی رپورتاز ، تنقیدی فکر ، تنقید افکار ، ادبی نظر 2020 زیر ، زیر طبع اُردو جنرل نالج شامل ہیں ۔