ڈاکٹر نواب میر ناصر علی خان تلنگانہ و اے پی میں قزاقستان کے اعزازی قونصل مقرر

   

حیدرآباد۔ ہز اکسیلنسی ڈاکٹر نواب میر ناصر علی خان مینیجنگ ڈائرکٹر ایم اے کے پراجیکٹس کو جمہوریہ قزاقستان کا تلنگانہ اور اے پی کیلئے اعزازی قونصل مقرر کیا گیا ہے ۔ وزیر خارجہ قزاقستان مختار طیلوبردی نے نواب میر ناصر علی خان کو تلنگانہ و اے پی کا اعزازی قونصل مقرر کیا ہے ۔ ان کے تقرر کو صدر جمہوریہ ہند نے بھی 20 جنوری 2021 کو منظوری دیدی ہے ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عوام کیلئے نواب میر ناصر علی خان کا تقرر قابل فخر بات ہے ۔ ڈاکٹر نواب میر ناصر علی خاں ایم اے کے پراجیکٹس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ایم ڈی ہیں۔