ڈاکٹر ونئے نندی کوری، سی سی ایم بی حیدرآباد کے نئے ڈائرکٹر

   

حیدرآباد: ڈاکٹر ونئے کے نندی کوری ، سی ایس آئی آر۔سنٹرل فار سیلولر اینڈ مالی کیولر بائیولوجی(سی سی ایم بی)حیدرآباد کے نئے ڈائرکٹر مقرر کئے گئے ہیں۔وہ مشہور مالی کیولر بائیولوجسٹ ہیں اور نئی دہلی کے ڈی بی ٹی۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف امیونولوجی میں سائنسداں ہیں۔سی سی ایم بی کے نئے ڈائرکٹر جے سی بوس فیلوشپ کے حامل ہیں۔وہ ڈاکٹر راکیش کے مشرا کے جانشین ہوں گے ۔