حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) ڈاکٹر وینا کماری برمل نے جو انڈین پوسٹل سرویس 1998ء بیاچ کی عہدیدار ہیں، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل تلنگانہ سرکل کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ ڈاکٹر وینا کماری نے پوسٹل ڈپارٹمنٹ میں 27 سال سے زائد عرصہ تک مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ اڈمنسٹریشن، ٹیکنالوجی ڈپلوائمنٹ، پالیسی ریفارمس اور بین الاقوامی پوسٹل اُمور میں اُنھوں نے اہم رول ادا کیا۔ 2024-25ء میں ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل کے طور پر وینا کماری نے قومی سطح پر اڈوانس پوسٹل ٹیکنالوجی متعارف کیا جس کے تحت 1.5 لاکھ پوسٹ آفسوں کا احاطہ کیا گیا۔ اِس اقدام کے ذریعہ پوسٹ آفسوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مربوط کرنے میں مدد ملی ہے۔ ڈاکٹر وینا کماری نے 2021-24ء ڈائرکٹر اور جوائنٹ سکریٹری وزارت کانکنی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جس کے دوران اُنھوں نے معدنیات کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعہ ریاستوں کی آمدنی میں اضافہ کو یقینی بنایا۔ مائنس اینڈ منرلس ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن ایکٹ میں ترمیمات کے لئے ڈاکٹر وینا کماری نے نمایاں رول ادا کیا۔ وہ پوسٹ ماسٹر جنرل سنٹرل ریجن ٹاملناڈو، ڈائرکٹر ڈاک بھون نئی دہلی، ڈائرکٹر پوسٹل ٹریننگ سنٹر میسور اور پوسٹل سرویسس دھارواڑ ریجن کے عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔1