مختلف شخصیتوں کی چیرمین ڈاکٹر شاہ عالم رسول خاں سے ملاقات و مبارکبادی
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ڈاکٹر وی آر کے کالج مینجمنٹ کو حکومت تلنگانہ نے ڈاکٹر وی آر کے فارمیسی کی اجازت دی ہے جس کے لیے انہیں جگتیال میں ’ ڈاکٹر وی آر کے کالج آف فارمیسی ‘ کا اجازت نامہ مل چکا ہے ۔ اس کالج میں طلباء و طالبات کے لیے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں پر معیاری تعلیم کے ساتھ کلاسیس کے لیے وسیع و عریض ہال اور کیمپس جس میں خوشحال ماحول آب و ہوا صفائی و ستھرائی رہے گی ۔ اس کالج کے اجازت ملنے پر جناب محمد امتیاز الدین سابقہ وارڈ کمیٹی ممبر جی ایچ ایم سی نے ان کے دفتر خیریت آباد وفد کی شکل میں پہنچ کر ڈاکٹر شاہ عالم رسول خاں چیرمین شاداں ایجوکیشن سوسائٹی کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر جناب محمد ساحل رسول خان اور وزارت رسول خان اور ان کے فرزندان موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیخ محمد قاسم کارپوریٹر محمد شکیل ، محمد عقیل ، مشیر الدین ، مکرم ، محمد کلیم ، محمد نصر اللہ خاں ، محمد رحمن ، محمد کاظم اور دوسرے موجود تھے ۔ ڈاکٹر وزارت رسول خاں نے ملت اسلامیہ کے لڑکے اور لڑکیوں کو تعلیم سے جوڑنے اور انہیں ہنر مند بنانے کے لیے جو خواب دیکھا تھا اس کی علمی صورت گری اپنی والدہ کی نگرانی میں دونوں شہروں ہی نہیں بلکہ ریاست بھر میں کالجس کے احیاء کے ذریعہ کی جارہی ہے اس لیے رب کی جانب سے انہیں ہمیشہ کامیابی و نصرت ان کے قدم چوم رہی ہے ۔۔