حیدرآباد۔/27 ستمبر، ( پریس نوٹ ) کُل ہند بزم رحمت عالم کی جانب سے جشن میلادالنبی ؐ تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔ نائب صدر کُل ہند بزم مفتی محمد صلاح الدین نے بتایا کہ جشن میلادالنبیؐ کے ضمن میں جاریہ سال رحمت عالم انٹرنیشنل پیس ایوارڈ ڈاکٹر ساگر ترپاٹھی چیرمین پرتھوی گروپ آف کمپنیز و وائس چیرمین ورلڈ صوفی کونسل کو دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بزم رحمت عالم کا جلسہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم و رحمت عالم پیس ایوارڈ 28 ستمبر کو صبح 11 بجے خواجہ منشن مانصاحب ٹینک پر منعقد ہوگا جس کی سرپرستی مولانا سید محمود حسینی قادری الرفاعی المعروف سادات پیر بغدادی کریں گے۔ صدر بزم جناب ایم اے مجیب ایڈوکیٹ صدارت کریں گے۔ مولانا سید متین علی شاہ قادری ، مولانا شہود عالم اشرفی اور مولانا محمد صلاح الدین نظامی کے خطابات ہوں گے۔ جلسہ کا آغاز مولانا مسلم الدین انصاری کی قرت کلام پاک سے ہوگا۔ حافظ محمد ساجد قادری نعت شریف پیش کریں گے۔ محمد مصطفی خان قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔