ڈاکٹر پی سی راتھ نے کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا کے صدر کی حیثیت سے جائزہ لیا

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر پی سی راتھ نے 9 دسمبر کو کولکتہ میں منعقدہ کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا کی پلاٹینم جوبلی سالانہ کانفرنس تقریب میں سال 2023-24 کے لیے کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا کے صدر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا ۔ اس کانفرنس میں ہندوستان اور بیرون ملک کے 4000 سے زائد مندوبین نے شرکت کی ۔ اس میں امریکہ ، یوروپ ، آفریقہ ، ارجینٹینا اور روس کے 47 انٹرنیشنل فیکلٹیز نے شرکت کی ۔ کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا کے ہندوستان اور بیرون ہند میں 5 ہزار سے زائد کارڈیالوجسٹس ارکان ہیں ۔۔