حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ڈاکٹر پی وی نندا کمار ریڈی کو کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسس ورنگل کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ گورنر جشنو دیو ورما اور سکریٹری ہیلت کرسٹینا چنگٹو نے 18 مارچ کو احکامات تقرر جاری کئے۔ ڈاکٹر پی وی نندا کمار ریڈی 3 سال تک اِس عہدہ پر برقرار رہیں گے۔ ڈاکٹر ریڈی سپرنٹنڈنٹ سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل کے عہدہ سے سبکدوش ہوئے۔ وہ 32 سال تک پیشہ طب سے وابستہ رہے۔ ڈاکٹر ڈی کروناکر ریڈی جو 2015 ء سے وائس چانسلر کے عہدہ پر خدمات انجام دے رہے تھے اُن کی میعاد میں حکومت نے کوئی توسیع نہیں کی۔ سابق حکومت نے کروناکر ریڈی کو 5 سال کی میعاد کے لئے وائس چانسلر مقرر کیا تھا۔ ہیلت کیر ریفارمس ڈاکٹرس اسوسی ایشن نے اِس مسئلہ کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 1
