حیدرآباد : کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ میں گریجویٹ زمرہ کی ایم ایل سی نشستوں کے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔ جنرل سکریٹری تنظیمی اُمور مکل واسنک کے مطابق حیدرآباد، رنگاریڈی اور محبوب نگر اضلاع پر مشتمل نشست کے لئے سابق وزیر ڈاکٹر جی چناریڈی اور ورنگل، کھمم اور نلگنڈہ نشست کے لئے راملو نائک امیدوار ہوں گے۔ دونوں نشستوں کے لئے اگرچہ کئی دعویدار تھے لیکن ہائی کمان نے حلقہ جات میں مختلف طبقات کی آبادی کے اعتبار سے امیدواروں کا انتخاب کیا۔