حیدرآباد۔11 جنوری (سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر ڈاکٹر ایم چناریڈی کی صدسالہ یوم پیدائش تقاریب 13 جنوری کو منائی جائیں گی۔ ڈاکٹر چنا ریڈی میموریل ٹرسٹ کے سکریٹری این ششی دھر ریڈی نے بتایا کہ صبح 9 بجے سے چناریڈی کی سمادھی واقع اندرا پارک پر تقاریب کا آغاز ہوگا۔ مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات چنا ریڈی کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔ چناریڈی کا تعلق وقارآباد کے سری پورم موضع سے تھا۔ انہوں نے تلنگانہ تحریک میں حصہ لیا۔ 1978ء میں کانگریس میں پھوٹ کے بعد وہ اندرا گاندھی کی تائید میں رہے۔ ششی دھر ریڈی نے بتایا کہ چناریڈی کی خدمات کے اعتراف میں مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔