ڈاکٹر کفیل خان سرویس سے برخاست

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ : اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے آخرکار ڈاکٹر کفیل خان کی سرویس برخاست کردی ہے۔ وہ گورکھپور میں بی آر ڈی میڈیکل کالج میں بطور پیڈیاٹریشن برسر خدمت تھے۔ حکومتی ترجمان نے ڈاکٹر کفیل کی سرویس منسوخ کئے جانے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ ڈاکٹر کفیل کو اگسٹ 2017 ء میں بعض دیگر ملازمین کے ساتھ معطل کردیا گیا تھا جب ڈی آر ڈی ہاسپٹل میں آکسیجن سپلائی میں خلل پیدا ہونے کے سبب زائداز 60 بچے فوت ہوگئے تھے۔ بعد میں سوائے ڈاکٹر کفیل 7 ڈاکٹروں کی بازماموری ہوگئی۔ ڈاکٹر کفیل عدالت سے رجوع ہوئے تھے اور 4 سالہ قانونی جدوجہد کا اختتام اُن کی سرویس کی برخاستگی کے ساتھ ہوا ہے۔