ڈاکٹر کفیل خان کو بڑی راحت، ملی بڑی راحت

,

   

گورکھپور: بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور میں 2017ء میں ہوئے آکسیجن سانحہ میں معطل ڈاکٹر کفیل احمد خان کو راحت ملتے ہوئے انہیں کلین چٹ دیدی گئی ہے۔سرکاری انکوائری نے ان کے خلاف لگائے گئے الزامات سے بری کردیاہے۔ رپورٹ کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف طبی لاپرواہی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ الزامات سے بری ہونے کے بعد ڈاکٹر کفیل اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ وہ غلط کام نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کی زندگیوں کو بچانے کی کوشش نے انہیں جیل روانہ کردیا ہے۔ بعض میڈیا چینلوں او راخبارات نے مجھے نشانہ بنایا، ان کے خاندان کو شدید ہراسانی سے گذرنا پڑا یہاں تک انہیں ملازمت سے معطل کردیا گیا۔ ڈاکٹر کفیل نے بتایا کہ سرکاری بی ڈی آر ہاسپٹل میں پیش آئے حادثہ کے اہم ذمہ داران وہ لوگ ہیں جنہیں آکسیجن کی سپلائی کے بقایاجات ادا نہیں کئے تھے۔